Home / Uncategorized / وہی ہوا جس کا ڈر تھا،کشمیر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو کاری ضرب لگا دی

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،کشمیر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو کاری ضرب لگا دی

لاہور۔گیٹ نیوز: پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات ان دنوں نہایت کشیدہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ کشمیر میں بھارتی فوج پرہونے والا خودکش حملہ ہے جس کے نتیجے میں 35 سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے تھے ، اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جیش محمد نے قبول کر لی تھی تاہم بھارت اس حملے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی پوری کوشش میں ہے اور اس حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کو معاشی طور پر تنہا کرنے کیلئے کاری ضرب لگا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سپر لیگ کی کوریج مکمل طور پر بند کر دی ہے،واضح رہے کہ بھارت جہاں کرکٹ شائقین کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے اور دنیا بھر میں کہیں بھی کرکٹ کے میچز ہو رہے ہوں سب سے زیادہ کمائی کرکٹ کو بھارت سے ہی ہوتی ہے تاہم بھارت میں پاکستان سپر لیگ ٹیلی کاسٹ کرنے والے چینلز نے پی ایس ایل کے میچز دکھانا بند کر دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کرکٹ کی بڑی ویب سائٹس جو بھارت سے آپریٹ ہوتی ہیں ،کرک بز،کرک ٹریکر جیسی ویب سائٹس نے بھی پی ایس ایل کی مکمل کوریج روک دی ہے۔ یاد رہے کہ ان ویب سائیٹس کے فالوورز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

Check Also

Panama-Paper-case-1

Panama Leaks Case Few Minutes Away, Whole Nation Seems Anxious

Panama Leaks Case Few Minutes Away, Whole Nation Seems Anxious Fate of Sharif Brothers is …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.