تازہ ترین
Home / پاکستان / وہ ملک جس نے پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے کےلئے مفت زمین دی

وہ ملک جس نے پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے کےلئے مفت زمین دی

وہ ملک جس نے پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے کےلئے مفت زمین دی

اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) پاکستان دنیا کے ایسے ممالک میں سے ایک ہے جہاں قدرت نے بے تحاشہ وسائل پیدا کیئے ہیں تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا طرز حکمرانی رہا ہے جس نے ان وسائل سے کبھی فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی حکومت نے ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کی جنہوں نے ملک کےلئے کچھ کرنے کی ٹھانی بلکہ ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کی گئی اور پھر جیسے ہی ان افراد کو کسی اور ملک کی حکومت نے اپنی خدمات کی دعوت دی تو انہوں نے مجبورا قبول کر لی، اس بات کا تذکرہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور بے جا رکاوٹوں سے تنگ آ کر پاکستانی سرمایہ کاروں نے بیرون ممالک کا رخ کر لیا ہے ، انہوں نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کینیا جیسے غیر معروف ملک نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو مفت زمین کےساتھ ساتھ مراعات دینے کا اعلان کیا جس کے بعد کینیا کے ساحلی علاقے میں پاکستانی سرمایہ کاروں نے 300کے لگ بھگ فیکٹریاں قائم کر دی ہیں اگر یہی مراعات اپنے ملک میں دی جاتیں تو آج بے روزگار نوجوان چوری چکاری کر کے گزارا کرنے کی بجائے انہی فیکٹریوں میں کام کر کے عزت کی کما کر کھا رہے ہوتے۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.