تازہ ترین
Home / سیاسی / تحریک انصاف نے پھر میدان مار لیا،بڑی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت

تحریک انصاف نے پھر میدان مار لیا،بڑی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت

This post is also available in: English (English)

new entry into pti

پشاور۔(گیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی چئیرمین کو تبدیلی کے نام سے جاناجاتا ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی جماعت سامنے آئی ہے جس نے عوام کے بنیادی مسائل اور ملک کے سب سے بڑے مسئلے کرپشن کےخلاف آواز اٹھائی اور سب سے زیادہ جو بات اس جماعت کی عوام کو پسند آئی وہ یہ ہے کہ پارٹی چئیرمین عمران خان نے ہمیشہ خود کے پہلے احتساب کےلئے پیش کیا اور پھر مطالبہ کیا کہ انکا احتساب کرنے کےساتھ ساتھ ان سیاستدانوں کا احتساب کیا جائے جو سالوں سے اس عوام کو لوٹ رہے ہیں اور کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک جائیدادیں بنا رہیں جن کی قیمت اربو بھی نہیں بلکہ کھربوں روپے کی بنتی ہے،پارٹی اسی روایت کودیکھتے ہوئے بونیر اوربلو خان درہ میں جے یو آئی ف ،جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ،محمد رشید، ابراہیم،عمر ،محمد زادہ،ولی رحمان،بخت سردار اور جاوید خان سمیت دیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور اس موقع پر ضلعی کونسلر ریاض خان کا کہناتھا کہ اس ملک پر ایسے افرا دکا قبضہ ہے جو صرف اقتدار کی خاطر ملک میں آتے ہیں اور اقتدار ختم ہوتے ہی ملک سے باہر چلے جاتے ہیں لیکن عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کےلئے قربانیاں دیں اور احتساب کی آواز بلند کی اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری جماعت تبدیلی ضرور لے کر آئے گی۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ishaq daar arrested

احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

This post is also available in: English (English) اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔ پاکستان میں احتساب کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.