تازہ ترین
Home / ورلڈ / کینیڈین وزیر اعظم نے مسلمانوں کے دل جیت لیئے

کینیڈین وزیر اعظم نے مسلمانوں کے دل جیت لیئے

muslims students in usa
ٹورنٹو۔(گیٹ نیوز) امریکہ اور کینیڈا ویسے تو پاس پاس ہی ہیں لیکن اس وقت دونوں ممالک کی دنیا میں دو مختلف معاملات پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسوں پر انہیں تنقید کا سامنا ہے تو دوسری جانب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی دوستانہ پالیسوں کی وجہ سے انہیں دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے او ر خاص طور پر مسلمانوں کی کھل کر حمایت کرنے پر انہیں خوب داد دی جا رہی ہے جس کی ایک اور مثال ابھر کر سامنے آ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی کیلگری یونیورسٹی نے ایسے تمام مسلم طلبا کیلئے داخلہ مفت کرنے کا اعلان کیا ہے جنہیں امریکہ کی یونیورسٹیوں سے ٹرمپ کے جارحانہ اقدامات کے بعد نکالا جا رہا ہے، کینیڈا کی یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے طلبا کو کینیڈا میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

Italy tourism destinations

عوام خوشی سے جھوم اٹھے،18سال کا ہوتے ہی مالا مال ہو جائیں گے

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) ترقی یافتہ اور ترقی پذی ممالک میں بڑا فر ق وہاں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.