تازہ ترین
Home / پاکستان / پاکستان میں روزگار کے اتنے مواقع کہ باہر سے بھی لوگ آئیں گے

پاکستان میں روزگار کے اتنے مواقع کہ باہر سے بھی لوگ آئیں گے

pak china friendship
pak china CPEC

 

بیجنگ۔(گیٹ نیوز) پاکستان میں اب تاریکی کے دن ختم ہونے کو ہیں اور وہ وقت اب بہت قریب آن پہنچا ہے جب

پاکستان میں بھی ہر سو خوشحالی کا دور ہو گا اور روزگار کے اتنے مواقع ہوں گے کہ کسی کو ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ بیرون ممالک کے لوگ روزگار کے سلسلے میں پاکستان کا رخ کریں گے اور حال ہی میں گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ پا ک ،چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان میں 20لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس کی وجہ سے پاکستان میں روزگار کا مسئلہ حل ہونے میں بہت مدد ملے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کے اسرو رسوخ میں بھی اضافہ ہو گا، مزید براں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مظبوط کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور سرمایہ کاری بڑھنے کیساتھ ساتھ پاکستانی عوام کو روزگار کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.