تازہ ترین
Home / سیاسی / حافظ سعید کی نظر بندی ، چین نے بھی خاموشی توڑ دی

حافظ سعید کی نظر بندی ، چین نے بھی خاموشی توڑ دی

hafiz saeed arrested
بیجنگ۔(گیٹ نیوز) پاکستان کے سیاسی حالات جیسے ہی سنبھلنے کی طرف جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی سیاسی دھماکہ ضرور ہو جاتا ہے اور ایسا ہی سب کچھ اس وقت دیکھنے کو ملا جب پچھلے دنوں میں حافظ سعید کو نظر بند کر دیا گیا۔حافظ سعید کی نظر بندی پر مختلف حلقوں نے اپنی رائے دی تاہم اب چین بھی اس معاملے پر بول اٹھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین انسداد دہشتگردی پر مذکرات کیلئے اپنا وفدپاکستان بھیجے گا جس دوران دہشتگردی پر قابو پانے سمیت اہم امور زیر بحث ہوں گے، حافظ سعید کی نظر بندی پر جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ حافظ سعید کے معاملہ پاکستان کا معاملہ ہے اور انہیں نظر بند کرنے کا فیصلہ بھی کسی اورکا نہیں بلکہ خود پاکستان کا ہی ہے اور پاکستان ہی اس معاملے کو بہتر سمجھ سکتا ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ishaq daar arrested

احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔ پاکستان میں احتساب کا عمل چل نکلا ہے اور سابق وزیر اعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.