تازہ ترین
Home / پاکستان / پاکستان ،بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے میں کس ملک کا اہم ترین کردار رہا ؟، نام جان کر دنگ رہ جائیں گے

پاکستان ،بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے میں کس ملک کا اہم ترین کردار رہا ؟، نام جان کر دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے جس کی تائید ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کی اور اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھی پہلے کی نسبت حالات بہتر ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بھی میڈیا کے ساتھ گفتگو کی اور بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے امریکہ کا شکریہ ادا کی اور بتایا کہ امریکہ نے پرائیویٹ ڈپلومیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے مابین حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے علاوہ بھی پاکستان کے دوست ممالک نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا جس میں چین،سعودی عرب، روس ،ترکی،اردن اور یو اے ای بھی شامل ہیں۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.