تازہ ترین
Home / سیاسی / عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

new entry into pti

اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) کراچی میں پیش آنے والے واقعات نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کر کے رکھ دی ہے اور متعدد ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کو گرفتار کیا گیا تاہم اب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی گرفتاری کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سال 2014میں ہونے والے پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑا دھرنہ ختم ہوئے عرصہ بیت گیا ہے تاہم اس کی گونج ابھی بھی عدالتوں میں سنائی دے رہی ہے اور اسی سلسلے کے تحت تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو گرفتار کرنے کا ایک مرتبہ پھر سے حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی نے ایس ایس پی عصمت اللہ جنیجو پر حملہ کرنے کے الزام میں دونوں رہنماﺅں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، اس سے قبل بھی یہ وارنٹ جاری کیئے گئے تھے تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا اور اب ایک مرتبہ پھر سے یہ حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ishaq daar arrested

احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔ پاکستان میں احتساب کا عمل چل نکلا ہے اور سابق وزیر اعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.