تازہ ترین
Home / پاکستان / ملتان / پنجاب حکومت کا ایسا اقدام کہ نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پنجاب حکومت کا ایسا اقدام کہ نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

free wifi service in pakistan
ملتان۔(گیٹ نیوز) کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے اور خصوصا ایسی ضروریات جو نوجوانوں کی تعلیم میں ان کی مدد کر سکیں، اسی حوالے سے پنجاب حکومت نے ایک ایسا اقدام اٹھایا ہے جس نے نوجوانوں خاص طور پر طالبعلموں میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فری وائی فائی کی سروس کا آغاز ملتان سے کر دیا ہے اور ملتان میں گھنٹہ گھر چوک سے لوہاری گیٹ تک کے علاقے میں فری وائی فائی کی سروس کا آغاز باقاعدہ طور پر پنجاب حکومت کی جانب سے کر دیا گیا ہے جسے بعد ازاں پورے شہر میں پھیلایا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے ایک رکن نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت نے عوام کیساتھ کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے او ر اب اسی طرز پر اس سروس کو صوبے بھر کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.