تازہ ترین
Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، یہ چھوٹا سا کام کریں اور گاڑی کی لائٹس بلکل نئی جیسی بنائیں

پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، یہ چھوٹا سا کام کریں اور گاڑی کی لائٹس بلکل نئی جیسی بنائیں

how to clean head lights
scratchy head lights

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) آپ میں سے اکثر افراد کو یہ مسئلہ در پیش آیا ہو گا کہ آپ کی گاڑی کی لائٹس پر بہت سی لکیریں آ گئی ہوں گی اور دھول مٹی سے ان لکیروں میں میل جمنے سے گاڑی کی ہیڈ لائٹس دھندلی ہو گئی ہوں گی اور روشنی کم مقدار میں باہر آتی ہو گی۔ جب بھی ایسا مسئلہ ہوتا ہے تو بہت سے افراد پیسے خرچ کرتے ہیں اور اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹس ہی تبدیل کرا دیتے ہیں لیکن اب ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان لائٹس کا صاف کرنے اور بلکل نئی جیسا کرنے کا آسان حل تلاش کر لیا گیا ہے ، جی ہاں آپ اپنے پا س رکھی ہوئی ٹوتھ پیسٹ جسے دانتوں کی صفائی کیلئے استعمال کرتے ہیں اسے ہی گاڑی کی لائٹس صاف کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اور اسے لائٹس پر لگانے کے بعد کسی نرم کپڑے کیساتھ رگڑیں گے تو نتیجہ حیران کن ہو گا اور لائٹس بلکل صاف ہو جائیں گی، صرف یہی نہیں بلکہ آپ یہ طریقہ اپنے چمڑے کے جوتے،منہ دھونے والا سینک اور استری کو بھی صاف کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، بس کرنا یہ ہے کہ تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ صفائی والی جگہ پر لگا کر ایک صاف نرم کپڑے کیساتھ اس کی صفائی کر دیں تو آپکو حیران کن نتائج ملیں گے۔

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

new price of suzuki mehran

سوزوکی مہران کے دیوانوں کیلئے بری خبر آ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.