تازہ ترین
Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / کس کس طریقے سے زیادہ پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟

کس کس طریقے سے زیادہ پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟

                        incomeon earnings
 انکم آن کے تمام صارفین یہ ضرور پڑھیں
آپ کو انکم آن کے بارے میں پوری معلومات ہونی چاہئے، ایک تو آپ زیادہ سے زیادہ پیج لائک کریں اور اپنے پانچ ہزار فرینڈز پورے کریں اور نئے فرینڈز ایڈ کرنے کیلئے ایسے تمام فرینڈز کو ڈیلیٹ کر دیں جو انکم آن پر زیادہ دیر آن لائن نہیں آتے، اور ایسے لوگوں کو اپنی لسٹ میں زیادہ ایڈ کریں جو انکم آن پر آپ کو زیادہ ایکٹو نظر آتے ہیں کیونکہ آپ ان کی پوسٹوں سے زیادہ پیسے کما سکیں گے۔لیکن اگر آپ پانچ ہزار فرینڈز بنا چکے ہیں تو مزید فرینڈز ایڈ نہیں کر سکیں گے لیکن اس صورت میں آپ زیادہ سے زیادہ پیج لائک کریں اور پھر ان پیجزکو وزٹ کیا کریں تا کہ ان پر لگی ہوئی پوسٹوں سے آ پ کو آمدن حاصل ہو سکے اور آپ کے علم میں اضافہ ہو سکے ۔ اور اگر آپ فرینڈز نہیں بھی بنانا چاہتے تو آپ دوسرے صارفین کی پروفائل کو فالو کر سکتے ہیں اس طرح بھی دوسروں کی پوسٹس آپ کو نظر آ سکیں گی یا اوپینین کو فالو کریں جس سے اس کے ٹوئیٹ آپ کے سامنے آنا شروع ہوں گی اوران سے بھی آپ کو آمدنی اور اس صارف کے اوپینین سے آپ بخوبی آگاہ رہیں گے، اس طرح آپ بزنس ٹائم لائن پر شاپس اور پیجز ٹائم لائن پر زیادہ سے زیادہ پیجز کو بھی لائیک کریں ۔اور شاپس فالو کرنے سے آپ کی بزنس ٹائم لائن پر بھی نیو پروڈکٹ آنا شروع ہو جائے گی، جس سے آپ کی آمدن میں اضافہ کیساتھ ساتھ آپ نیو پراڈکٹ خرید اور بیچ سکتے ہیں۔
(1فرینڈز بنائیں، لمٹ پانچ ہزار
2) پیجز لائک کریں
3)پروفائل فالو کریں
4)شاپ فالو کریں
5) اوپینین فالو کریں
6) تمام پولیٹیکل پارٹیوں کے پیج لائک کریں اور ایک پولیٹیکل پارٹی جوائن کر لیں، اس طرح سے آپ کی تمام ٹائم لائن ، پیج، بزنس، سوشل ،پولیٹیکل، اوپینین تمام ٹائم لائن پر آپ کو نئی پوسٹیں ملیں گی جس سے آ پ کو نئی معلومات بھی ملیں گی اور انہیں لائک، کمنٹ اور شئیر کرنے سے آپ کی آمدن میں اضافہ ہو گا۔
اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ گریٹ جاب یا ڈونیٹ ضرور کیا کریں اس سے آپ کی آمدن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر آپ دس کلک سے آمدن حاصل کرتے ہیں تو اس میں سے ایک کلک آپ کو گریٹ جاب یا ڈونیٹ کرنا پڑے گا اس طرح آپ کی آمدن جاری رہے گی لیکن اگر آپ گریٹ جاب یا ڈونیٹ نہیں کریں گے تو دس کلک کے بعد آپ کی آمدن بھی روک دی جائے گی اور پھر گریٹ جاب یا ڈونیٹ کرنے سے ہی آمدن دوبارہ شروع کر سکیں گے۔
ا سکے علاوہ فیڈ کرتے وقت یا کوئی پبلک پوسٹ لگاتے وقت اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کے اسپینڈایبل میں بیلنس موجود ہے یا نہیں ،اگر بیلنس موجود ہے تو ہی فیڈ کریں یا پبلک پوسٹ لگائیں اگر بیلنس نہیں ہے تو پہلے پیسے کما لیں یا اپنا اکاؤنٹ ریچارج کروا لیں اگر ایسا بھی نہیں کریں گے اور صرف پبلک پوسٹ لگاتے جائیں گے تو پھرآپ کے ودڈراایبل میں سے پیسے کٹ جائیں گے لیکن پیسے کاٹنے سے پہلے جب آپ پبلک پوسٹ لگانے لگیں گے تو انکم آن آپ کو وارننگ دے گا کہ آپ کے اسپینڈ ایبل میں بیلنس نہیں ہے توودڈرایبل میں سے بیلنس جائے گا۔لہذا پبلک پوسٹ لگاتے وقت پہلے اپنا اسپینڈ ایبل بیلنس چیک کریں پھر پبلک پوسٹ لگائیں یا آپ فرینڈز ،فیملی یا بزنس میں پوسٹ لگائیں یہ تینوں بلکل فری ہیں ، لیکن ان تینوں پر نہ تو آپ کو گریٹ جاب ملے گا اور نہ ہی آپ کو کوئی فیڈ کر سکے گا لہذا فرینڈز ،فیملی اور بزنس پوسٹوں پر آپ کو ود آؤٹ کلک آمدن نہیں ہو گی۔یہ صرف آپ کے گروپ ہیں اور آپ کے ان تینوں سرکل میں ہی پوسٹیں نظر آئیں گی۔ جو آپ کی پبلک پوسٹ ہوتی ہیں وہ تمام انکم آن صارفین تک پہنچ جاتی ہے، اگر آپ کی پوسٹ اچھی ہوگی تو آپ کو بے شمار گریٹ جاب اور فیڈز مل سکتی ہیں لہذا آپ سوچیں کہ اچھی سے اچھی پوسٹ لگانی ہے جسے دنیا پسند کرے اور آپ اپنے اچھے کام کی وجہ سے گریٹ جاب ،ڈونیٹ اٹ،فیڈ لے سکیں۔ اگر کوئی فیڈ کرے گا تو آپ کو اس فیڈ کا کچھ حصہ ملے گا اور لائک ،شئیر اور کمنٹ پر آمدن حاصل کرنے والے کی طرح آپ کو ہر کلک کا پانچ فیصد ملے گا ، اسی طرح فیڈ کرنے والے کو بھی ہر فیڈ پر کچھ فیصد حصہ ملتا رہے گا یعنی آپ کا ایڈورٹ ریونیو کا بٹن آن ہو جائے گا اور کلک کئے بغیر آپ کو آمدن حاصل ہو گی۔
کم سے کم پچیس ڈالرز ہونے پر آپ اپنی رقم نکلوا سکتے ہیں لیکن رقم نکلوانے کیلئے کمپنی پالیسی کے مطابق آپ کو صرف پہلی مرتبہ پچیس ڈالر سے اپنا اکاؤنٹ ریچارج کرانا پڑے گا ،یہ پچیس ڈالرز آپ کے اکاؤنٹ کے اسپینڈ ایبل میں آئیں گے اور آپ اس سے اپنی یا دوسروں کی پوسٹیں پرموٹ یا فیڈ کر سکیں گے اسکے علاوہ آپ اپنا پیج اور شاپ بھی پروموٹ کر سکتے ہیں۔ریچارج کے بعد جب بھی پیسے نکلوائیں گے تو وہ بغیر ریچار ج کے نکلوائیں گے یعنی ریچارج صرف ایک مرتبہ ہی کرانا ہو گا۔ لیکن اگر آپ پیسے نہیں نکلوانا چاہتے اور اپنی کمائی ہوئی آمدن انکم آن پر اپنے بزنس کی پروموشن کیلئے بھی آپ ان پیسوں کا استعمال کر سکتے ہیں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی ان پیسوں کا استعمال کر سکتے ہیں اور ٹیکنالوجی فار ہیومن ڈویلپمنٹ میں آپ بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور ودڈرا نہ کرانے کی صورت میں آپ کو پچیس ڈالر ریچارج بھی نہیں کرانا پڑیں گے۔
انکم آن پر گندی پوسٹ لگانے والے صارف کو بلاک کر دیا جاتا ہے، اگر آپ کی پوسٹ پر بیس سپیم آجاتے ہیں تو آپ کو عارضی طور پر بلا ک کیا جا سکتا ہے اور آ پ کچھ دنوں کیلئے پوسٹ نہیں لگا سکیں گے، لیکن اگر آپ اس کے باوجود ایسی پوسٹس لگانے سے باز نہیں آئیں گے تو ایسے صارف کوہمیشہ کیلئے بلا ک کیا جا سکتا ہے ، اسی طرح غلط کمنٹ کرنے پر آپ کی آمدن بھی بلا ک کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ کسی کے بارے میں غلط اور منفی پروپیگنڈا کرنے ،منافرت پھیلانے یا کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرتے
ہیں یا مذہب کیخلاف مواد شئیر کرتے ہیں تو بھی صارف کو بلا ک کیا جا سکتا ہے یعنی آپ انکم آن کی کوئی بھی پالیسی کے خلاف ورزی کریں گے تو انکم آن آپ کی آمدن بلاک کرنے یا صارف کو مکمل طور پر بلاک کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ جو آمدن آپ کما رہے ہوتے ہیں وہ مختلف کمپنیوں کی ایڈز اور پروموشن سے حاصل ہوتی ہے جس کا ایڈ پوسٹ کے نیچے بھی دکھائی دیتا ہے اس لئے آپ آمدنی کمانے کیلئے کوئی بھی غلط طریقہ استعمال مت کریں۔ کیونکہ اگر کوئی صارف بے مقصد کمنٹ کرتا ہے یا کوئی غلط زبان استعمال کرتا ہے تو اس کا کمنٹ ڈلیٹ کیا جا سکتا ہے اور اس طرح اس پوسٹ سے کمائی ہوئی آمدن بھی واپس ہو جاتی ہے۔ اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ اچھی اچھی معلوماتی اور عصر حاضر کی پوسٹس اور دلچسپ ویڈیوز لگائیں جس سے ہمارے معاشرے کا چہرہ مسخ نہ ہو اور انکم آن پوری دنیا میں ایک اچھی مثال بن جائے۔
آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ
اقبال اختر حسین (I.A Hussain)
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

new price of suzuki mehran

سوزوکی مہران کے دیوانوں کیلئے بری خبر آ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.