تازہ ترین
Home / پاکستان / عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی مہم، وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ سب خاموش ہو گئے

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی مہم، وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ سب خاموش ہو گئے

اسلام آباد۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کو کم کرنے میں پاکستان نے جو کوشش کی اور خطے میں امن کے قیام کیلئے جو اقدامات وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کیئے انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا جنہوں نے اپنے اقتدار میں آنے کے تھوڑے ہی عرصے میں متعدد مسائل کا سامنا کیا اور ان مسائل میں پاکستان کی معیشت کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا مسئلہ خطے میں امن کا قیام تھا جس کے خلاف ہمسایہ ملک بھارت نے ہر ممکن کوشش کی جنگی صورتحال پیدا کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی، تاہم وزراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیتے ہوئے اس بار پر ذور دیا کہ دنیا میں کوئی بھی مسئلہ جنگ کے ساتھ نہیں بلکہ بات چیت کے ساتھ ہی حل ہوتا ہے۔ مزید براں پاکستان نے جو بھارتی پائلٹ گرفتار کیا ،وزیر اعظم پاکستان نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پائلٹ کو جذبہ غیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا بھی اعلان جس پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں عمران خان کو خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا پر انہیں امن کے نوبل انعام دینے کا ٹرینڈ شروع ہو گیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، تاہم اب عمران خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی اپنے بیان میں کہا کہ میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں ہوں بلکہ یہ انعام اسے دینا چاہئے جو کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرے اور خطے میں امن اور لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.