تازہ ترین
Home / پاکستان / آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی جانب سے جنگ کے خطرات لاحق ہیں اور عالمی برادری کی جانب سے بھی یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین امن کی صورتحال قائم نہ ہوئی تو خطرناک جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تمام تر صورتحال کا آغاز کشمیر میں پلوانہ کے مقام پر بھارتی فوج پر ہونے والے حملے کے بعد سے ہوا ،اس حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا اور ساتھ ہی جنگ کی دھمکی دے ڈالی۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے دنوں پاکستان سعودی شہزادہ کے دورہ پاکستان کی تیاری میں مصروف تھا اور اس تاریخی دورہ کی بدولت ایسی کسی بھی منصوبہ بندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مزید براں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارت کو کھلے عام اس حملے کی مشترکہ تحقیقات کی دعوت بھی دی تاہم بھارت نے جنگی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں بھارتی جنگی طیاروں نے ہتھیار گرائے جس پر پاکستان نے نہ صرف احتجاج کیا بلکہ اس کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی پائلٹ کو جزبہ غیر سگالی کے تحت واپس بھارت بھیجنے کا اعلان کیا جس کا مقصد خطے میں امن کا قیام تھا۔ تاہم اب ایک اور بڑا انکشاف ہوا ہے کہ اس تمام صورتحال میں صرف بھارت ہی نہیں بلکہ اسرائیل بھی بھارت کیساتھ ملکر پاکستان کے خلاف سازش کر رہا تھا، صرف یہی نہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر پلوانہ حملے کے پیچھے بھی مودی سرکار کا ہاتھ ہے جو بھارت میں الیکشن پر اثرانداز ہونا چاہ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل دونوں نے بھائیوں کا کردار ادا کیا اور ملکر پاکستان کو تنزلی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی کیونکہ گوادر کے باعث ان دنوں پاکستان ایک معاشی حب بن چکا ہے اور بہت سے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ تاہم ابھی تک پاکستان نے دشمن کی تمام منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے جس کا سہرا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سر بھی جاتا ہے جنہوں نے جنگ کی بجائے خطے میں امن کو ترجیح دی اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان کو اس موقف کے باعث عالمی برادری کی طرف سے خوب داد دی گئی۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی مہم، وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ سب خاموش ہو گئے

اسلام آباد۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کو کم کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.