تازہ ترین
Home / پاکستان / وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، بھارتی پائلٹ کی واپسی پر بھارت نے اپنی اوقات دکھا دیا،پاکستان ہیرو سے زیرو بن گیا

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، بھارتی پائلٹ کی واپسی پر بھارت نے اپنی اوقات دکھا دیا،پاکستان ہیرو سے زیرو بن گیا

لاہور۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی برادری کی تمام تر توجہ انہی دونوں ممالک پر ہے اور خاص تر پاکستان کی جانب سے اپنے دفاع میں بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو حراست میں لئے جانے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور عالمی برادری میں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ تمام تر صورتحال کے بعد بھی پاکستان نے خطے میں امن کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو جذبہ غیر سگالی کے تحت واپس کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پارلیمنٹ کے دوران کیا تاہم بھارت نے پاکستان کے اس فیصلے کے بعد اپنی اوقات دکھا دی اور اسے پاکستان کی بزدلی قرار دیا۔بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے خوب واویلہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ امن کی خاطر نہیں بلکہ عالمی برادری کے دباؤ کی خاطر کیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بھارتیوں نے اپنے نکمے پائلٹ کو بھی ہیرو قرار دیا جبکہ یہ وہی پائلٹ ہے جسکا طیارہ پاکستان نے تباہ کر دیااور اسے حراست میں لے لیا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی مہم، وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ سب خاموش ہو گئے

اسلام آباد۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کو کم کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.