تازہ ترین
Home / ورلڈ / ُُُکشمیر کی بات آئی تو بھارت نے کھلے عام جنگ کرنے کی بات کر ڈالی

ُُُکشمیر کی بات آئی تو بھارت نے کھلے عام جنگ کرنے کی بات کر ڈالی

pakistan india relation

ممبئی۔(گیٹ نیوز) پاکستان اور بھارت کے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور کشمیر کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے ہی تنازعہ کھڑا رہتا ہے ۔ حال ہی میں جب ایک مرتبہ پھر سے کشمیر میں آزادی کی لہر نے سر اٹھایا ہے تو بھارتی آرمی نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کر تے ہوئے درجنوں کشمیریوں کو شہید کر ڈالا جبکہ سیکڑوں کی تعدا د میں شدید زخمی ہوئے جو زندگی بھر کےلئے معذور ہو گئے۔ اس کام میں بھارتی آرمی کو اپنی حکومت کی طرف سے پوری سپورٹ کی جا رہی ہے حتی کہ اب بھارتی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سر عام جنگ کی بات کر ڈالی، جتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے خلاف دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے اس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستان کےخلاف جنگ لڑی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ثبوت دینے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

Italy tourism destinations

عوام خوشی سے جھوم اٹھے،18سال کا ہوتے ہی مالا مال ہو جائیں گے

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) ترقی یافتہ اور ترقی پذی ممالک میں بڑا فر ق وہاں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.