تازہ ترین
Home / پاکستان / گرفتار بھارتی پائلٹ کے پاس ایسی کیا چیز تھی جسے چھپانے میں وہ کامیاب رہا ؟ دنگ کر دینے والے انکشافات

گرفتار بھارتی پائلٹ کے پاس ایسی کیا چیز تھی جسے چھپانے میں وہ کامیاب رہا ؟ دنگ کر دینے والے انکشافات

لاہور۔ گیٹ نیوز: پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی میں مزید شدت آ چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں اطراف سے فوجی کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاہم بھارت کی دراندازی کے جواب میں پاکستان نے محض اپنا دفاع کرتے ہوئے ہیں بھارت کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے اور اس کے باوجود جوابی کارروائی کرنے کی بجائے بھارت کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں اور ایک بھارتی پائلٹ بھی پاکستان کی حراست میں ہے۔ تاہم پائلٹ کی گرفتاری کے بعد چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پائلٹ جب پیراشوٹ کے ذریعے پاکستانی حدود میں پہنچا تو اسے معلوم نہ تھا کہ وہ پاکستان میں ہے اور عینی شاہدین نے بھی عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بتایا کہ وہ بھارتی علاقہ میں ہے تاہم کچھ دیر بعد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے بھارتی پائلٹ کو حقیقت کا اندازہ ہو گیا اور اس نے فائرنگ بھی کی اور بھاگ دوڑ کرنے ہوئے پانی میں چھلانگ لگائی ، بھارتی پائلٹ نے اپنے پاس موجود اہم دستاویزات اور نقشوں کو پانی میں بہا دیا اور کچھ کو چھبا لیا اور کافی حد تک دستاویزات کو ضائع کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کی مہم، وزیراعظم نے ایسا جواب دیدیا کہ سب خاموش ہو گئے

اسلام آباد۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کو کم کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.