تازہ ترین
Home / پاکستان / بھارتی عوام بھی پاکستان کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی، مودی اپنے ملک میں ذلیل ہو گیا

بھارتی عوام بھی پاکستان کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی، مودی اپنے ملک میں ذلیل ہو گیا

نیو دہلی ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ جنگی حالات کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ بھارت میں آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہوئے جنگی محاذ کھڑا کرنا چاہتے تھے انہیں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جہاں عالمی برادری کی جانب سے مودی سرکار کو سخت تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اب بھارت کے سنجیدہ حلقے بھی مودی کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں اور پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔ بھارت میں سنجیدہ حلقوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ جنگ کی بجائے امن کو اپنی ترجیح بنائیں اور اس حوالے سے مختلف جگہوں پر بینرز بھی آویزاں کیئے گئے جن پرمودی سرکار کی مخالفت میں نعرے درج تھے، بھارتی سنجیدہ حلقوں کے مطابق مودی سرکار کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کرنی چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنگ بندی کی کھل کر حمایت کی، صرف یہی نہیں بلکہ احتجاجی بینرز کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا کہ کشمیر میں جاری مظالم بھی بند ہونے چاہیں۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.