تازہ ترین
Home / Uncategorized @ur / کیا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے؟،معاشی بحران کے بعد پاکستان کے سر پر ایک اور مصیبت

کیا بھارت پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے؟،معاشی بحران کے بعد پاکستان کے سر پر ایک اور مصیبت

indian soldiers killed

نیو دہلی۔گیٹ نیوز: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دنوں بھارتی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔ بھارتی قبضہ میں موجود کشمیر جہاں ایک ریموٹ کنٹرول حملہ کی وجہ سے 35سے زائد بھارتی اہلکار مارے گئے ،بھارت اس حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ پاکستان نے اس حملے پر افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ پاکستان ایسے کسی بھی معاملے میں ہر گز موجود نہیں ہو سکتا تاہم بھارت میں سر عام پاکستان پرحملہ کرنے کی باتیں کی جار رہی ہیں صرف یہی نہیں بھارتی میڈیا تو اس حد تک جا چکا ہے کہ اپنے پروگرامز کے ذریعے اس معاملے کو مزید اشتعال دے رہاہے اورپاکستان پر حملہ کرنے کے تمام تر زمینی و فضائی رستے بھی بتا دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری پروگرامز میں سابق بھارتی افسران کی بڑی تعداد پاکستان پر حملہ کرنے کی حمایت کر رہی ہے اور بارڈر پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑنامودی حکومت کی سیاسی چال ہے کیونکہ وہ اس واقعہ کو ڈھال بنا کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں اور آنے والے الیکشن میں ایک مرتبہ پھر سے پاکستان مخالف نعرہ بلند کر کے بھارتی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ig kpk

خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ کے دبنگ آئی جی ناصر خان درانی نے تبدیلی لانے کیلئے کیا مطالبات کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.