تازہ ترین
Home / پاکستان / خبردار،ہوشیار! ملک دشمن عناصر آئی ایس آئی کے چنگل میں آ گئے

خبردار،ہوشیار! ملک دشمن عناصر آئی ایس آئی کے چنگل میں آ گئے

isi nuber one agency
اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) دنیا بھر میں اگر کوئی ملک دفاعی لحاظ سے مظبوط ہے تو اس کے پیچھے اس ملک کی خفیہ ایجنسیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے جو عوام کے سامنے آئے بغیرملکی سالمیت اوردفاع کیلئے کام کرتے ہیں حتی کہ عوام کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ خفیہ ایجنسی کے کن کن لوگوں نے کیسے کیسے حالات میں ملک کی حفاظت کیلئے کتنی قربانیاں دی ہیں اور ایسی ہی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی جس کا نام اور کام دنیا بھر میں مانا جاتا ہے اور دشمن آئی ایس آئی کے نام سے ہی خائف رہتے ہیں اور اب تو آئی ایس آئی کو ایسا اختیار مل گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو بچنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کو حکومت کی طرف سے سائبر کرائم میں ملوث افراد پر ہاتھ ڈالنے کا اختیار دیدیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے ایک رکن نے مقامی اخبار دی نیوز کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے اب آئی ایس آئی کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کے ساتھ نمٹے جو سائبر کرائم کے ذریعے ملکی سا لمیت کیلئے خطرہ بنے کھڑے ہیں اور اب آئی ایس آئی ایسے تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دے گی جو انٹرنیٹ کے ذریعے ملک و قوم کیخلاف کارروائیوں کی کوشش میں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس آئی نے ان اختیارات کے حصول کیلئے حکومت کو باقاعدہ درخواست کی تھی جس کیلئے حکومت نے اجازت نامہ دیدیا ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

One comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.