تازہ ترین
Home / ورلڈ / پاکستانی الیکٹریشن ایک چھوٹا سا کام کر کے کروڑ پتی بن گیا

پاکستانی الیکٹریشن ایک چھوٹا سا کام کر کے کروڑ پتی بن گیا

pakistani in uae

دوبئی۔(گیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی روزگار کے سلسلے میں اپنی قسمت آزامائی کےلئے جاتے ہیں لیکن ان میں سے کچھ پر تو قسمت ایسی مہربان ہو جاتی ہے کہ جو انہوں نے خود بھی نہیں سوچا ہوتا اور ایسا ہی پاکستان کے نوجوان الیکٹریشن عاطف نظام کےساتھ ہوا جو صرف ایک سم خریدنے پرکروڑ پتی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق دوبئی کی نامور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ڈو duنے ایک آفر دی جس میں پوسٹ پیڈ سم خریدنے والوں کےلئے ایک ملین درہم کا انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور قرعہ اندازی کے ذریعے یہ انعام خوش قسمتی سے پاکستانی الیکٹریشن کے نام نکل آیا جسے کمپنی کی جانب سے ایک ملین درہم کا چیک دیا گیا جو پاکستانی ڈھائی کروڑ سے بھی زیادہ کی رقم بنتی ہے۔ عاطف کا کہنا ہے کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ کبھی اتنی بڑی رقم کا مالک بن جائے گااور وہ اس انعام سے بہت خوش ہے۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

Italy tourism destinations

عوام خوشی سے جھوم اٹھے،18سال کا ہوتے ہی مالا مال ہو جائیں گے

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) ترقی یافتہ اور ترقی پذی ممالک میں بڑا فر ق وہاں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.