تازہ ترین
Home / پاکستان / لاہور / ہم کسی سے کم نہیں، وکالت کے میدان میں خرم شہزاد بھٹی کیلئے سونے کا تمغہ

ہم کسی سے کم نہیں، وکالت کے میدان میں خرم شہزاد بھٹی کیلئے سونے کا تمغہ

gold medal
لاہور۔(گیٹ نیوز) اب وہ وقت آ گیا ہے جب پاکستانی نواجوانوں کی انتھک محنت کے بعد پاکستان کا نام بھی ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ ممالک میں شمار ہو گا اور اس کی آئے دن مثالیں اس وقت سامنے آتی رہتی ہیں جب بھی کوئی نوجوان تعلیمی شعبے میں نمایاں کارکاردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ، ایسی ہی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب خرم شہزاد بھٹی نے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دینے کیساتھ ساتھ وکالت میں قدم رکھا تو جیسے پیچھے مڑ کر دیکھنا ہی بھول گئے ، خرم شہزاد بھٹی نے ایل ۔ ایل ۔بی تھری میں نہ صرف بہترین کارکردگی دکھائی بلکہ سونے کا تمغہ بھی انہی کے حق میں آیا اور علی رضا گیلانی نے وکالت کے میدان میں اعلی کارکردگی دکھانے پر انہیں گولڈ میڈل پہنایا۔ واضح رہے کہ خرم شہزاد بھٹی کا تعلق پی ۔ایم ۔ایس فائیو سے ہے اور وہ اس وقت شیخوپورہ میں اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

female anchers in pakistan

دیر آئے درست آئے ، خواتین اینکرز اب دوپٹہ کندھوں پر نہیں سر پر لیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.