تازہ ترین
Home / پاکستان / پاکستان میں پشتونوں کیخلاف سازش بے نقاب ہو گئی

پاکستان میں پشتونوں کیخلاف سازش بے نقاب ہو گئی

Afghanistan been exposed
پشاور۔(گیٹ نیوز) پاکستان میں دشمن عناصر نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ایک نئی چال چل دی ہے جو اب بے نقاب ہو چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صوبائی منافرت پھیلانے کیلئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے کچھ گروپ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آئے جنہوں نے مختلف صوبوں میں یہ افواہیں پھیلا دیں کہ اگر پنجاب میں کوئی پشتون نظر آئے تو اسے گولی مار دینے کا حکم دیدیا گیا ہے اور ای طرح خیبرپختونخوا میں کوئی پنجابی نظر آنے پر اسے گولی مار دینے کا حکم دیا گیا ہے اور اس حوالے سے جعلی خطوط بھی جاری کیئے گئے۔ لیکن اب خفیہ اداروں کی تحقیقات کے بعد یہ معلوم ہوا کہ افغانستان کے ایک گروپ کی جانب سے یہ ایک نئی سازش شروع کی گئی ہے جس کا مقصد پاکستان میں صوبائی منافرت پھیلانا ہے، اور اسی حوالے سے جو خطوط گردش کر رہے ہیں وہ بھی تمام جعلی ہیں اور ملک میں کہیں بھی ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.