تازہ ترین
Home / پاکستان / دوبئی تو کسی کتے کو بھی نہیں جانا چاہئے، الجزیرہ کی پاکستانی پر بنائی گئی فلم

دوبئی تو کسی کتے کو بھی نہیں جانا چاہئے، الجزیرہ کی پاکستانی پر بنائی گئی فلم

دوبئی تو کسی کتے کو بھی نہیں جانا چاہئے، الجزیرہ کی پاکستانی پر بنائی گئی فلم

ریاض۔(گیٹ نیوز) پاکستان سے ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میںافراد بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں جاتے ہیں اور یہ خواب سجا کر جاتے ہیں کہ اپنے ملک میں نہ سہی لیکن بیرون ملک جا کر اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر لیں گے اور یہی سوچ کرپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد عرب ممالک خصوصا دوبئی میں بھی قسمت آزمانے جاتی ہے اور اب اسی حوالے سے الجزیرہ کی ایک فلم جو کہ پاکستانی شخص پر بنائی گئی ہے ان دنوں اس کے کافی چرچے ہو رہے ہیں جس کے گاوں والے قحط سالی کی وجہ سے قرضے میں ڈوب جاتے ہیں اور پھر گاوں والے ایک شخص کو جو گاوں کا واحد ڈرائیور ہوتا ہے اسے دوبئی بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہیں تا کہ وہ جا کر پیسے کما کر گاوں والوں کو قرضے سے نجات دلائے لیکن دوبئی میں موجود افراد اسے مشورہ دیتے ہیں کہ دوبئی تو کسی کتے کو بھی نہیں آنا چاہیئے یہاں کی زندگی بہت مشکل ہے، پھر فلم میں دکھایا گیا کہ دوبئی جا کر اسے احساس ہوتا ہے کہ ہر چیز دولت ہی نہیں ہوتی۔یہ فلم پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی زندگی پر بنائی گئی۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.