تازہ ترین
Home / ورلڈ / اسرائیل کےخلاف مسلمان متحد ہو گئے،عرب لیگ کا دھماکہ خیز اعلان

اسرائیل کےخلاف مسلمان متحد ہو گئے،عرب لیگ کا دھماکہ خیز اعلان

arab league decesion on israel

ریاض ۔(گیٹ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی جانب سے متنازع بیان کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گولان کا مقبوضہ علاقہ ہمیشہ اسرائیل کے پاس رہے گا، مسلم قوتوں نے اسرائیل کےخلاف متحد ہونے کا عندیہ دےدیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے ایک خصوصی فوجداری عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ بائیس رکنی عرب لیگ کا ہیڈ کوارٹر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہے جہاں اس تنظیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا، جس کا مقصد اسرائیلی وزیر اعظم کے اعلان کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کرنا تھا۔ اس اجلاس میں ایک ایسی قرارداد منظور کر لی گئی ہے، جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے گزشتہ اتوار کے اس اعلان کی مذمت کی گئی ہے کہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیاں اب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسرائیل ہی کی ملکیت رہیں گی، اسرائیل نے 1967 میں شام، مصر اور اردن کے ساتھ لڑی جانے والی مشرق وسطی جنگ میں گولان کے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا اور 1981 میں اسے باقاعدہ طور پر اپنے ریاستی علاقے میں شامل کر لیا تھا گو اس الحاق کو بین الاقوامی برادری نے آج تک تسلیم نہیں کیا ہے۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

Italy tourism destinations

عوام خوشی سے جھوم اٹھے،18سال کا ہوتے ہی مالا مال ہو جائیں گے

نیو یارک۔(گیٹ نیوز) ترقی یافتہ اور ترقی پذی ممالک میں بڑا فر ق وہاں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.