تازہ ترین
Home / پاکستان / کیا یہ ہوتی ہے دوستی ؟چین میں پاکستانیوں کے قیام پر پابندی عائد کر دی گئی

کیا یہ ہوتی ہے دوستی ؟چین میں پاکستانیوں کے قیام پر پابندی عائد کر دی گئی

no room to live in china for pakistanis

بیجنگ۔(گیٹ نیوز) پاکستان اور چین کے آپس میں دوستانہ تعلقات ایسے ہیں جس کی مثال دنیا بھر میں دی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی و اقتصادی ترقی کےلئے متعدد منصوبوں پر دستخط بھی کیئے گئے ہیں لیکن حا ل ہی میں برطانوی خبر رساں ایجنسی روئیٹرز نے ایسی رپورٹ جاری کی ہے جس نے دونوں ممالک کے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی شہر گوانگ ژو میں پولیس نے ہوٹلز مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا کہ پاکستانی شہریوں کو یہاں قیام نہ کرنے دیا جائے، صرف یہی نہیں پاکستان سمیت ترکی،افغانستان،عراق اور شام جیسے اسلامی ممالک کے شہریوں کو یہاں قیام نہ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تاہم ایک عام راے کے مطابق یہ علاقے شورش زدہ ہیں جس کی وجہ سے چین کے اس شہر میں احتیاط برتی جا رہی ہے دوسری جانب چینی وزیر داخلہ نے ان احکامات کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے تاہم وہ اتنا ضرور کہیں گے کہ چین دوسرے ممالک سے آنے والے باشندوں کو خوش آمدید کہتا ہے تاہم جن ہوٹلوں کو پاکستان سمیت چند ممالک کے باشندوں کو نہ ٹہرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ اس بارے میں لاعلم ہیں۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.