تازہ ترین
Home / پاکستان / پاک فوج کا بڑا کارنامہ، دشمن کا منصوبہ خاک میں ملا دیا

پاک فوج کا بڑا کارنامہ، دشمن کا منصوبہ خاک میں ملا دیا

wapon discover from baluchistanکوئٹہ۔(گیٹ نیوز) ماضی قریب میں پاکستان میں ایسا دور بھی رہا ہے جب آئے دن کوئی نہ کوئی دہشتگردی کا واقعہ رونما ہونا ایک معمول بن گیا تھا لیکن پاک فوج کی پیشہ وارانہ کارروائیوں آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور تاحال عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن جاری ہیں پاک فوج کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج کی کارروائی نے دشمن کا پاکستان میں بد امنی پھیلانے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاک فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں کارروائی کی جہاں بڑی تعداد میں اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران زمین سے ٹینک شکن توپیں، مارٹر گولے اور ہزاروں کی تعداد میں اینٹی ائیر گنیں چھپائی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اسلحہ بھارت نے افغانستان کے راستے بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں تک پہنچایا جن کا مقصد پاکستان میں بد امنی پھیلانا تھا تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی نے تمام منصوبہ ناکام بنا کر اسلحے کی بڑی کھیپ اپنے قبضے میں لے لی۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.