تازہ ترین
Home / تازہ ترین / بھارت اپنی سازش میں کامیاب ہو گیا، پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونیوالے میچزکو زبردست جھٹکا

بھارت اپنی سازش میں کامیاب ہو گیا، پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونیوالے میچزکو زبردست جھٹکا

دوبئی ۔ گیٹ نیوز: پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے اثرات کرکٹ کے میدانوں تک بھی جاپہنچے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے مابین خطرناک جنگی خدشات کے باعث تمام ملکی معاملات پر گہرے اثرات پڑے ہیں جن میں کرکٹ بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے نامور ستارے اے ۔بی۔ ڈوئیلیرز جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے انہوں نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افریقی کھلاڑی نے کراچی نہ جانے کی وجہ کمر کی تکلیف بتائی ہے جس کے باعث وہ وطن واپس جائیں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے اس فیصلے کے پیچھے سکیورٹی خدشات بھی ہیں۔ اس سے قبل ڈوئلیرز نے لاہور میں میچز کھیلنے کی حامی بھری تھی لیکن کراچی میں کھیلنے کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی۔ واضح رہے کہ سرحد پر جنگی خطرات کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز پہلے ہی کراچی منتقل کر دیئے ہیں۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

آخرکار بلی تھیلے سے باہر آگئی، پاکستان پر حملے کی سازش میں بھارت اور اسرائیل بھائی بھائی نکلے

لاہور ۔ گیٹ نیوز : پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.