تازہ ترین
Home / سیاسی / بس اب یہ باقی رہ گیا تھا، پاکستان ٹیلی ویژن بھی فروخت

بس اب یہ باقی رہ گیا تھا، پاکستان ٹیلی ویژن بھی فروخت

ptv privtisation
اسلام آباد۔(گیٹ نیوز) موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی نجکاری کی پالیسی کیخلاف عوام اور اپوزیشن دونوں کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے خاص طور پر ایسے ادارے جو کہ منافع بخش ہیں ان کی بھی نجکاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے لیکن موجودہ دور میں سرکاری اداروں کی نجکاری ایک معمول بن چکا ہے اور اب حیرت کی بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ منافع دینے والا سرکاری ادارہ پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی وی ہوم کے پرائم ٹائم 5سے 9بجے تک نجی چینل ہم ٹی وی کو صرف 25لاکھ میں دیا جا رہا ہے جبکہ ادارے کو اشتہاروں کی مد میں اس سے کہیں زیادہ آمدن حاصل ہوتی ہے، دوسری جانب پی ٹی وی اسپورٹس پاکستان میں کھیلوں کا وہ چینل ہے جسے عوام میں بہت مقبولیت ملی ہے اور اس کی وجہ اس چینل کی انٹرنیشنل ایونٹس کی کوریج بھی ہے لیکن اسے بھی اب اس کا ٹائم بھی نجی چینل جیو سوپر کو فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ دوسری جانب مبصرین نے ایسے اقدام کی روک تھام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسے ہی سرکاری اداروں کی فروخت جاری رہی تو آنے والے وقت میں حکومت کے پاس کچھ نہیں رہے گا اس لئے حکومت کو اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے سرکاری اداروں کی فروخت کا عمل بند کرنا چاہئے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ishaq daar arrested

احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔ پاکستان میں احتساب کا عمل چل نکلا ہے اور سابق وزیر اعظم …

One comment

  1. Abdul Rehman from Multan

    or do ameeron ko vote ye sub hum greebon ka hi kia dhara hay ub bukhto

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.