تازہ ترین
Home / اسلامک / مسلمانوں کے پیغمبر محمد ﷺ بہت ذہین تھے : ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وان ڈیم

مسلمانوں کے پیغمبر محمد ﷺ بہت ذہین تھے : ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وان ڈیم

rob van dam views on prophet MOHAMMAD PBUH

واشنگٹن۔(گیٹ نیوز) اس بات میں کسی بھی قسم کا کوئی شک نہیں ہے کہ اس دنیا میں اگر سب سے پرفیکٹ کوئی انسان آیا ہے تو وہ ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ کی ذات ہے اور یہ صرف مسلمانوں کا ہی ماننا نہیں ہے بلکہ غیر مسلم بھی کئی مقام پر متعدد مرتبہ اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں۔حال ہی میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جنہوں نے دنیا بھر میں بے پناہ نام کمایا انہوں نے بھی ایک مرتبہ پھر سے اس بات کا اعتراف کیا کہ محمد ﷺ ایک نہایت ذہین شخصیت تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران وہ اپنی اچھی صحت کے بار ے میں بات کر رہے تھے توانہوں نے اس بات کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا کہ اچھی صحت کےلئے بہتر غذا اور طرز زندگی دو عناصر ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیرائڈز بہت خراب جبکہ وٹامنز اچھے ہوتے ہیں،آپ اچھے کھانے کھائیں ،مناسب نیند لیں اور گوشت کا استعمال کم کریں تو اس سے صحت اچھی رہتی ہے۔ انہوں نے عربیوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عربی ایسے کھانے کھاتے ہیں جن میں سبزی کا زیادہ استعمال ہو اور گوشت ہفتے میں ایک دفعہ ہی کھانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ پڑھیں تو یہ دریافت کریں گے گے مسلمانوں میں بہت سی اچھی چیزیں ہیں،مسلمانوں کے نبی حضرت محمد ﷺ بہت ذہین تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ جسم کےلئے کیا کچھ اچھا ہے، تو آپ ان کی باتیں پڑھیں،مجھ سے نہ پوچھیں اور میرا یقین کریں ان باتوں میں سب کچھ موجود ہے۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

blind child recite quran

باپ نے ایک آیت سنانے کو کہا نابینا بچے نے پورا قرآن سنانا شروع کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.