تازہ ترین
Home / اسلامک / نوجوان شادی کے بعد یہ کام چھوڑ دیں،آج کے دور نوجوان جس کام سے باز نہیں آتے سعودی مفتی نے روک دیا

نوجوان شادی کے بعد یہ کام چھوڑ دیں،آج کے دور نوجوان جس کام سے باز نہیں آتے سعودی مفتی نے روک دیا

fatwa about divorce

ریاض۔(گیٹ نیوز) موجودہ دور میں نوجوان نسل کی نجی زندگیوں میں ایک بہت بڑا بحران پیدا ہو چکا ہے،یا تو نوجوان نسل میں بہت سے افراد کی شادی نہیں ہوتی اور جن کی ہو جاتی ہے ان میں سے بہت جلد شادی کو ختم کر دیتے ہیں ۔ لیکن سعودی مفتی اعظم نے ایک تازہ بیان میں مردوں کےلئے ایک اہم پیغام جاری کر دیا ہے، مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان شادی کے بعد طلاق کے حق کو اسطرح استعمال کرتے ہیں کہ آج کے دور میں طلاق کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور کئی گھر اسی وجہ سے تباہی کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مردوں کو شادی کے بعد فیصلے نہایت سوچ سمجھ کر کرنے چاہئیں اور جلد بازی سے کام لیئے بغیر طلاق والے معمالے کو چھوڑنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ طلاق صرف اس وقت ہونی چاہئے جب کوئی راستہ نہ نکل رہا ہو ورنہ مردوں کو سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اس کام کو اب ترک کرنا ہو گا۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ علم کی کمی کی وجہ سے نوجوان نسل اس راستے کو اختیار کر جاتی ہے۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

shaban moon sighted

شعبان کا چاند۔۔ ملک میں شب برأت کس دن ہو گی؟ اعلان ہو گیا

لاہور۔(گیٹ نیوز) پاکستان میں تمام مسلمانوں کیلئے خوشی کی خبر اس وقت دی گئی جب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.