تازہ ترین
Home / سیاسی / پنجاب میں پختونوں کیخلاف پروپیگنڈا،وزیر اعلی پنجاب بھی میدان میں آ گئے

پنجاب میں پختونوں کیخلاف پروپیگنڈا،وزیر اعلی پنجاب بھی میدان میں آ گئے

shehbaz-sharif-speak-out-on-propaganda-against-pashtoon
لاہور۔(گیٹ نیوز) پاکستان میں دہشتگردی کی لہر آنے کے بعد جب عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تو ملک دشمن عناصر نے افواہیں پھیلا دیں کہ پنجاب میں پختونوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی حوالے سے وزیر اعظم کے مشیرامیر مقام نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی جس دوران وزیر اعلی پنجاب نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پنجاب میں پختونوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ سراسر ایک سازش ہے جسے کامیاب کبھی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پختون ہمارے بھائی ہیں اور صوبہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے تمام صوبے کے افراد کو خوش آمدید کہتا ہے اور یہاں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پختونوں کیخلاف آپریشن کے معمالے نے طول پکڑا تو خفیہ اداروں نے اسے بے نقاب کر دیا اور بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ملک دشمن عناصر کی سازش ہے۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ishaq daar arrested

احتساب کا عمل چل نکلا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کر دی گئی

اسلام آباد۔گیٹ نیوز۔ پاکستان میں احتساب کا عمل چل نکلا ہے اور سابق وزیر اعظم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.