تازہ ترین
Home / صحت / پانچ جڑواں بچوں کے پیدا ہونے کی حیرت انگیزکہانی سامنے آ گئی

پانچ جڑواں بچوں کے پیدا ہونے کی حیرت انگیزکہانی سامنے آ گئی

rare women in the world

سڈنی۔(گیٹ نیوز) ایک کہاوت مشہور ہے کہ جب اوپر والا دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ آسٹریلیا میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ دنیا میں کچھ انسان اولاد کےلئے ترس جاتے ہیں اور جن کے ہاں ہوتی ہے تو خوشی کا ٹکانہ نہیں رہتا انکا اور اسی طرح کے ایک واقعہ میں آسٹریلیا میں ایک جوڑے کے ہاںپانچ جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی رہائشی 26 سالہ کم ٹوچی نے محض دو منٹ میں چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کو جنم دیا۔ یہ بچے آپریشن سے پیدا ہوئے ہیں جس کے لیے 50 ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ٹیم موجود تھی۔ پانچوں بچے صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ ساڑھے پانچ کروڑ خواتین میں سے صرف ایک عورت پانچ توام بچوں کے ساتھ حاملہ ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ٹوچی اور ان کے شوہر ووگن کے اس سے قبل ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

nose hair problem

جسم کے اس حصے سے بال اکھاڑنا آپ کےلئے موت کا باعث بھی بن سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.