تازہ ترین
Home / Uncategorized @ur / پاکستان میوزک انڈسٹری میں کوک اسٹوڈیو کے بعد اب صوفی اسٹوڈیو کی دھواں دار انٹری

پاکستان میوزک انڈسٹری میں کوک اسٹوڈیو کے بعد اب صوفی اسٹوڈیو کی دھواں دار انٹری

sufi studio

لاہور۔گیٹ نیوز: پاکستان کی میوزک انڈسٹری ان دنوں خوب پھل پھول رہی ہے اوراس کی ایک وجہ یہ بھی ہے جب ملٹی نیشنل کمپنیوں نے میوزک انڈسٹری کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا جس کی مثال کوک اسٹوڈیو اور نیس کیفے بیسمنٹ ہیں کیونکہ ایسے پروگرامز کے آغاز کے بعد پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک انقلاب سا برپا ہو گیا۔ تاہم اب اس انڈسٹری میں بہت جلد ایک اور انقلاب آنے کو ہے کیونکہ پاپ میوزک کے بعد اب صوفی میوزک کو بھی دوبارہ سے بلندیوں کی جانب لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں صوفی اسٹوڈیو کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
صوفی اسٹوڈیو کا پاکستان کے پہلے سوشل میڈیا سوشیوآن کی شراکت سے آغاز ہو گا جس میں پاکستان کے معروف قوال اور صوفی کلام پڑھنے والے ستارے شرکت کریں گے۔ بانی سوشیوآن اقبال اختر حسین کا کہنا ہے کہ صوفی اسٹوڈیو متعارف کرانے کا مقصدصوفی کلام کو نوجوانوں تک پہچانا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان کے معروف قوال شیر میاں داد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی اسٹوڈیو میں صوفی کلام کو جدت کے ساتھ پیش کیا جائے گا تا کہ یہ نوجوانوں کی دلچسپی کا باعث بنے۔

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ig kpk

خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ کے دبنگ آئی جی ناصر خان درانی نے تبدیلی لانے کیلئے کیا مطالبات کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.