تازہ ترین
Home / Uncategorized @ur / ویلنٹائن ڈے،بے حیائی کی تمام حدیں پار،طلبہ نے ورجن درخت کو پوجنا شروع کر دیا

ویلنٹائن ڈے،بے حیائی کی تمام حدیں پار،طلبہ نے ورجن درخت کو پوجنا شروع کر دیا

نیو دہلی۔گیٹ نیوز: ویلنٹائن ڈے جس عام طور پر محبت منانے کا دن کہا جاتا ہے، کو دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ویسے تواس دن کے ایسے لوگوں کیساتھ محبت کیلئے وقف ہونا چاہئے جو ضرورت مند اور محتاج ہوتے ہیں لیکن بھارت میں اس دن کو واقعی میں بے حیائی کا دن بنا دیا گیا ہے جس کی مثال یہاں سے لی جا سکتی ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر بھارت میں ہندو کالج کے لڑکے لڑکیاں اپنے محبوب کو حاصل کرنے کیلئے اس حد تک جا پہنچے ہیں کہ انہوں نے ایک درخت کی پوجا شروع کر دی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس طرح سے انہیں ان کا محبوب چھ ماہ میں ہی مل سکتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بے حیائی کی آخری حدوں تک پہنچنے کیلئے یہ طلبہ اس درخت پر ماڈلز کی عریاں تصاویر،غبارے اور کنڈمز بھی لٹکاتے ہیں اور یہ عمل ہر سال ویلنٹائن ڈے کو دہرایا جاتا ہے ۔ دوسری جانب طلبہ کی ایک تنظیم نے اس تہوار کی مخالفت کی اور اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جن کا کہنا تھا کہ یہ تمام پرانے دور کی فضول رسمیں ہیں جن کو جہاں تک ہو سکے ان کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے تاہم اسکے باوجود ورجن درخت کی پوجا کی جاتی ہے اور منت مانگی جاتی ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ سالوں سے چلی آ رہی اس رسم کے خلاف نہ تو حکومت نے کوئی اقدام کیا اور نہ ہی کالج انتظامیہ نے ۔

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

ig kpk

خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ کے دبنگ آئی جی ناصر خان درانی نے تبدیلی لانے کیلئے کیا مطالبات کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.