تازہ ترین
Home / انٹرٹینمنٹ / اپنی زندگی اسلام کےلئے وقف کرنا چاہتی ہوں :وینا ملک

اپنی زندگی اسلام کےلئے وقف کرنا چاہتی ہوں :وینا ملک

veena malik progres towards religionکراچی۔(گیٹ نیوز) کہتے ہیں کہ اللہ جب کسی پر مہربان ہوتا ہے تو اسے دنیا والوں کےلئے مثالی بنا دیتا ہے اس لئے انسان جتنا بڑا بھی گنہگار ہو اسے اللہ تعالی کے حضور ضرور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے کیونکہ ہدایت دینے والا اور معاف کرنے والی ذات بےشک ایک ہی ہے جو بے نیاز ہے اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔ اس کی ایک بڑی مثال فلمسٹار وینا ملک ہے جن کا اگر ماضی دیکھا جائے تو بلکل بھی بے داغ نہیں ہے اور مسائل اور اسکینڈلز سے بھرا پڑا ہے تاہم انہوں نے کچھ عرصہ پہلے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کے بعد وینا ملک نے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگی ،یہ ایسی ملاقات تھی جس نے وینا ملک کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی اور اب وینا ملک نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلام کےلئے وقف کریں گی اور کراچی میں جامعہ بنوریہ میں مفتی نعیم سے ملاقات کے بعد یہ بھی کہا کہ ان کے بچے بھی اسلامی تعلیم حاصل کریں گے۔وینا کا کہنا تھا کہ سیدھی راہ پر قائم رہنا بہت مشکل ہے اور گزشتہ 3 برسوں کے دوران میرے ارادوں میں متعدد بار کمزوری آئی، مگر شکر ہے کہ میرے ساتھ مفتی نعیم، مولانا طارق جمیل اور جنید جمشید تھے جنھوں نے میری رہنمائی کی۔

 

سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ

Check Also

film director quit showbiz for preach

نامور ہدایتکار نے فلم انڈسٹری چھوڑ کر تبلیغ پر جانے کا فیصلہ کر لیا

پشاور۔(گیٹ نیوز) کہتے ہیں جب انسان کو اس دنیا کی حقیقت کا اندازہ ہو جاتا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.